خطرہ: اسرائیل 7 اکتوبر کو ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی میڈیا

امریکہ کی نگرانی میں اسرائیل کا ممکنہ حملہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کو ہوئے حماس کے حملے کی یاد میں ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کےلیے بجلی مہنگی کر دی گئی
ایران کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے خدشات
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسی کوئی ضمانت پیش نہیں کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شرمساری پر مبنی یہ بیہودہ اور نقصان دہ سلسلے دار چکر ان تمام شناختوں اور علامتوں پر لاگو ہوتا ہے جن کے باعث آپ اپنی شخصیت کو بے وقعت اور حقیر سمجھتے ہیں
حملے کی ٹائم لائن اور اسرائیل کی ممکنہ حکمت عملی
وزارت خارجہ کے مذکورہ ذمہ دار نے امریکی نیوز چینل ”سی این این“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننا مشکل ہے آیا اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کا ایک سال پورا ہونے کا موقع ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کنوارے لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں یا شادی شدہ؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آیا
سیاسی ردعمل اور جاری گفتگو
خیال رہے کہ سابق صدر اور آئندہ انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو چاہیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے۔ جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جانا چاہئیے۔
بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کی بات چیت
بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ایرانی حملے پر جوابی کارروائی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ بعض مبصرین کے نزدیک بائیڈن انتظامیہ تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جب کہ وائٹ ہاؤس کے ذمہ داران اپنی پوزیشن کا دفاع اس قول کے ساتھ کر رہے ہیں کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے بیچ بڑی رابطہ کاری ہو رہی ہے۔