افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی

افغانستان میں زلزلے کی تباہی

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد؛ گھر کے سامنے فائرنگ سے منع کرنا شہری کا جرم بن گیا

زلزلے کی شدت اور مرکز

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

مدد کی سرگرمیاں جاری

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی یہ تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، زلزلے کے نتیجے میں ضلع نورگل کے کئی گاؤں مٹی تلے دب گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ سیکڑوں مزید لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

سماجی رابطوں پر اطلاعات

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رات گئے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔

دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، اسی کے ساتھ ساتھ چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...