1 مئی کے کیسز: یاسمین راشد کا سزا معطلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

ڈاکٹر یاسمین راشد کی لاہور ہائیکورٹ میں اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھابی نے شوہر کے ساتھ مل کر 22 سالہ دیور کا نکاح دلہن کی ماں سے کروا دیا
سزاؤں کے خلاف مؤقف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائیں حقائق کے برعکس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ: لڑکی کے اغوا کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید کالعدم قرار
اپیلوں کی درخواست
درخواست گزار کی جانب سے اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دے۔
مقدمات کی تفصیلات
ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں اپیلیں دائر کی ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔