بھرتیوں کا سارا ریکارڈ جمع کرائیں، پتہ چلے کس نے انٹرویو کیا، کس کا رشتے دار بھرتی ہوا؛سپریم کورٹ کے کیس میں ریمارکس
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بھرتیوں کا سارا ریکارڈ جمع کرائیں۔ عدالت نے کہا پتہ چلے کس نے انٹرویو کیا، کس کا رشتے دار بھرتی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے 111 مستحق افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز سمیت دیگر معاون آلات کی تقسیم
سماعت کے دوران کی جانے والی بحث
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل سابق چیئرمین نے کہا کہ میرے موکل پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سابق چیئرمین پر کرپشن کا الزام ہے، جس کے تحت انہوں نے اپنی بھانجی کو بھرتی کیا۔ 168 سیٹوں پر 332 افراد کو بھرتی کیا گیا، اور انٹرویو کمیٹی کے رکن نے اپنی بیٹی کو بھرتی کیا۔
آئندہ کی سماعت
عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔








