اسلام آباد کی وی لاگر سماہیہ حجاب کو شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر نوجوان لڑکے کی اغواء کی کوشش، ویڈیو وائرل

اغوا کی کوشش کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - اسلام آباد میں وی لاگر سمعیہ حجاب کو ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس کی ویڈیو سمعیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھی ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو “دودھ والا” قرار دے دیا
سماءیہ کا ویڈیو پیغام
تفصیلات کے مطابق سمعیہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک حسن زاہد نامی لڑکا ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے۔ وہ مجھے گزشتہ دو سے تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور کہا ہے کہ مجھ سے شادی کرو۔ میں نے دو سے تین مرتبہ اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کیا۔ آج شام کو وہ میرے گھر کے باہر آیا اور بیل بجاتا رہا۔ میں اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر اکیلی تھی جبکہ میرا بھائی باہر گیا ہوا تھا۔ جب میں باہر نکلی تو اس نے میرا موبائل چھین کر گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے:محکمہ موسمیات
خود کا دفاع
میں نے اس سے اپنا موبائل واپس لیا اور پھر وہ زبردستی مجھے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس سے پہلے میری ایک دوست ثنا شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر مار دی گئی تھی۔ میں ثنا نہیں بننا چاہتی اور ان لڑکیوں میں شامل نہیں ہونا چاہتی جو اپنے لیے آواز نہ اٹھا سکیں۔
پولیس کی کارروائی
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دی تو وہ فوری طور پر آئیں اور میری رپورٹ بھی لکھی۔ میری آئی جی سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی وجہ یہی بندہ ہے۔ پولیس نے مجھ سے تفصیل لی ہے اور وہ ایکشن لے رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد اس پر سخت ایکشن لیں، کیونکہ مجھ جیسی اور بھی بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان ساری چیزوں سے گزر رہی ہیں اور وہ بول نہیں پا رہیں۔
As a girl, my soul trembles writing this. A vlogger from Islamabad, Samia, was attacked at her home a man snatched her phone, tried to force her into a car, and sadly took her away despite her resistance. If such crimes happen in our federal capital, then no place is safe for… pic.twitter.com/moCBYtImtm
— Hafsaa (@Semprevicente22) August 31, 2025