انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں؛الیکشن کمیشن نے 2ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزاؤں کے نتیجے میں دو ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: چھ ماہ میں مرجاؤ گے؛ ڈاکٹر کی وارننگ نے عدنان سمیع کی زندگی بدل دی
نااہلی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے پی پی 115 سے شاہد جاوید کو نااہل قرار دیا۔ اسی طرح، پی پی 116 سے محمد اسماعیل کو بھی نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔
سزا کی مدت
یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ایم پی ایز کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔