مشہور اداکار انور علی کا انتقال

انتقال کی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راوی میں ریلیف آپریشن میں مصروف امدادی لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا
صحت کی مسائل
سٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 65 برس تھی۔
فنی کیریئر
انور علی نے اندھیرا اجالا، ابابیل اور ہوم سویٹ ہوم سمیت درجنوں ڈراموں میں کام کیا۔ کافی عرصہ سے وہ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کے رستے کو اپنا چکے تھے۔