Israel Acknowledges Targeting of Its Military Bases in Iranian Missile Attacks

اسرائیلی فوج کا ایرانی میزائل حملوں کا اعتراف
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننے کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر کی وفات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی
حملوں کی تفصیلات
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو ہوئے ایرانی میزائل حملوں میں دو ائیر بیس نشانہ بنے، ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنائے گئے ائیرفورس کے اڈے مکمل فعال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے، عرفان صدیقی
جواب کا وقت
ترجمان اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملوں کا جواب جو بہتر وقت لگے گا اس وقت دیں گے، اسرائیلی سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق بتائے گئے وقت اور جگہ پر حملہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علما کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی مقامی سطح پر کیے جانے کا انکشاف، تفصیلات سامنے آگئیں.
ایرانی میزائل حملے کی تاریخ
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کی شب ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔
ایران کا موقف
ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے۔