وزیراعلیٰ مریم نواز کا جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ جھنگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کو پیچھے لے جانے کی خواہش: ایک ایسی لت جس سے چھٹکارا پانا آسان نہیں ہے
علاج معالجہ کی فراہمی کا جائزہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال میں ادویات اور سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے جانچ پڑتال کی۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس، سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا
ریلیف کیمپ اور حفاظتی بند کا معائنہ
وزیراعلیٰ نے ریلیف کیمپ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور جھنگ شہر سے ملحقہ حفاظتی بند کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
عوام کی محبت اور خیر سگالی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ انہوں نے ایک ننھی بچی کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا، جبکہ معمر خاتون نے وزیر اعلیٰ کا ہاتھ تھام کر دعائیں دیں۔








