سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے ڈورن ٹیکنالوجی کا استعمال، جھنگ، چشتیاں اور بہاولنگر میں ریسکیو آپریشن

ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کے لئے تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کی اڑانیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

ریسکیو آپریشن کی کامیابی

مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ ڈرون کیمرے کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرویلنس آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 2026 سے غیر ملکیوں کے لیے پراپرٹی خریدنے کا سنہری موقع

جھنگ میں تلاش کے آپریشن

جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور لائیوسٹاک کو تلاش کیا گیا۔ تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے 5 افراد اور مویشیوں کی نشاندہی پر لوکیشن ٹریس کر کے ریسکیو ٹیم نے 5 افراد اور مال مویشیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

چشتیاں اور بہاولنگر میں کارروائیاں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں سے ڈرون کیمروں کے ذریعے متاثرین کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو بوٹس کی سرویلنس بھی جاری ہے۔ بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں گھرے افراد اور مویشیوں کی آسانی سے نشاندہی ممکن ہورہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...