کراچی میں اسکول کی 8ویں منزل سے نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

واقعہ کی تفصیل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر
متوفی کی شناخت
پولیس کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے والا 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی اسکول میں ہی ملازمت کرتا تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
تحقیقات کی موجودہ صورتحال
بریگیڈ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محبوب نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے تاہم فوری طور پر خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔