سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 70ہزار700 روپے ہو گئی

سونے کی خریداری میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونے کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام شروع، گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں، طریقہ جانیے
پاکستان میں سونے کی قیمت
پاکستان میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرنے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا
10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2819 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
اعلامیے کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس ہے۔