بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکتن سمیت 9 اضلاع ہائی الرٹ

بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کی اطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق، بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس
سیلاب کی شدت کا اندازہ
جیو نیوز کے مطابق وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ یہ خطرہ یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگا۔ وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک، بی جے پی کی ویب سائیٹ بھی نہ بچی
پی ڈی ایم اے کی تیاریاں
پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے اور 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی طرف دریائے ستلج میں ہری کے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے باعث 9 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکتن شامل ہیں۔
متاثرہ اضلاع کی فہرست
پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ ممکنہ متاثرہ اضلاع میں وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری انتظامات کریں۔