سندھ حکومت نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو جانے سے روک دیا

حکومت سندھ کا فیصلہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف  کے حکم پر حکومت سندھ نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں کھاد کے نئے ریٹ مقرر

وزیر اعظم ہاؤس کا مراسلہ

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشیں شدید ہیں،  سیاحتی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اس لئے سیاحوں کو ان کی قیمتی زندگی کے تحفظ کی خاطر ان علاقوں میں جانے سے روکا جائے۔ جو علاقے پہاڑی ہیں وہاں ہر صورت میں سیاحوں کو جانے سے روکا جائے کیونکہ وہاں زیادہ پانی ہے اور پہاڑی تودے بھی گر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرشدیدتنقید کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا، بند کرنا شروع کردیا

حکم کی توثیق

وزیر اعظم ہاؤس کے خط پر حکومت سندھ نے بارشوں کے دوران سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر جانے سے روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے تمام کمشنرز اور صوبائی ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹی کو حکم جاری کرکے سیاحوں کو روکنے کا حکم جاری کردیا، چیف سیکریٹری نے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا کہ وہ فوری طور پر اس حکم پر عمل کرائیں۔ صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور کمشنرز کے حکم پر ڈپٹی کمشنرز نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو روکنے کیلئے اقدامات کردیئے ہیں۔

روکنے کی مخصوص جگہیں

سندھ میں گورکھ ہل، ڈاڑھیارو جبل اور تھرپارکر کے علاقہ ننگر پارکر میں سیاحوں کو جانے سے روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...