آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
آصف علی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: CCD کی بروقت کارروائی، خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ
آصف علی کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں میری حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی
خاندان اور دوستوں کی حمایت
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے خوشی کے لمحوں اور سخت آزمائشوں، خاص طور پر ورلڈکپ کے دوران پیاری بیٹی کی وفات جیسے وقتوں میں مجھے سنبھالا۔ آپ کی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
آنے والا مستقبل
آصف علی کا کہنا تھا کہ میں ان شاء اللہ اپنا شوق جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ انہوں نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔








