ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار

اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر 7 سے 10 مئی روس کا سرکاری دورہ کریں گے
گرفتار ملزم کی تفصیلات
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اُسے گرفتار کیا اور اُس سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر اور وقوعہ کی تفصیلات
سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور اُس نے 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے سامعہ حجاب کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔