ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل)
صورت حال آج بڑے خوبصورت انداز سے ساتھ دے گی نہ ممکن کام بھی ممکن لگے گا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھر آئے گی۔ اولاد کے حوالے سے بھی آج اہم خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے وہ قانونی، آئینی اور جمہوری نہیں: اسد قیصر
برج ثور (سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی)
آپ نے ابھی تک ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا، پھر ان لوگوں کو گلے لگا رہے ہیں جو لوٹتے رہے اور دھوکا دیتے رہے۔ خیال کریں۔ آج کا اٹھایا گیا قدم خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں
برج جوزہ (سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون)
آپ نے اپنے لئے جو راستہ بھی چنا ہے۔ شاہد وہ درست نہیں ہے۔ ایک مرتبہ پھر اس پر نظرثانی کر لیں اور اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ نہایت سوچ سمجھ کر چلنا ہے مخالفین بہت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب مہاراجہ ہری سنگھ نے نیند میں خودکشی کی خواہش ظاہر کی اور محمد علی جناح کو سرینگر میں چھٹیاں گزارنے کی اجازت نہیں دی
برج سرطان (سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی)
لاکھ آپ دوسروں کے لئے کچھ کر لیں۔ آپ کی قربانیوں کو کوئی نہیں دیکھے گا۔ اس وقت آپ کو سب سے الگ ہو کر ہی اپنے لئے نیا راستہ بنانا پڑے گا اور اس میں اب دیر مت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی طاقتیں جنگ کے امکان سے کسی حد تک لاتعلق دکھائی دیتی ہیں، انٹرنیشنل کرائسز گروپ کا بیان
برج اسد (سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست)
آج بھی صدقہ دیں۔ صورت حال صاف نہیں ہو رہی۔ لگتا ہے ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے کسی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں جو کہ خطرناک بات بھی ہے۔ اپنے معاملات فوری درست کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
برج سنبلہ (سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کو اب اچھی صورت حال کا سامنا رہے گا۔ پچھلے کافی دنوں سے جو غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا۔ وہ اب ختم ہو گئی ہے۔ صبح سے حالات تمام تر آپ کے حق میں ہوتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی، 283 نادہندگان سے کتنے واجبات وصول کر لیے گئے۔ جان کر آپ حیران رہ جائیں
برج میزان (سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ غصے کو قابو میں رکھیں۔ پہلے آپ کتنے رشتے خراب کر چکے ہیں۔ اب مزید گنجائش نہیں ہے۔ خاموشی اختیار کریں اور چند روز منظر عام سے غائب رہیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے
برج عقرب (سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر)
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی کام کی کوشش میں لگے ہوئے تھے اور وہ نہیں ہو رہا تھا۔ آج اس کے ہونے کے چانس ہیں اور آج کچھ رقم اور نئے کام کے بارے بھی اچھی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان، تجاویز سامنے آ گئیں
برج قوس (سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ اگر لاپرواہی چھوڑ دیں اور فضول کاموں سے دور رہیں تو دنیا کے کامیاب ترین انسان بن سکتے ہیں مگر عادت سے مجبور ہیں۔ اب تو کچھ سوچنا ہی پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج اگر آئینی حکومت نہیں اور میں بطور جج کچھ نہیں کر رہا تو اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہا ہوں، جسٹس اطہر من اللہ
برج جدی (سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری)
استخارے کی مدد سے ابھی چند دن چلنے کی کوشش کریں، ورنہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد 450 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کون ، اقتدار کیسے ملا؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
برج دلو (سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری)
آج روحانی حوالے سے اچھی خبر ہے جو لوگ نماز کی پابند ہیں۔ خاص طور پر ان کے لئے اور جس ضرورت کے لئے رقم درکار ہے اس کے بارے میں اچھی خبر مل سکتی ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ)
توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں۔ دل کو بھی قرار آ جائے گا جو لوگ کسی ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں۔ وہ نماز سے مدد لیں اور اپنوں سے بھی دل کی بات نہ کرنے کا مشورہ ہے۔