عمران خان کا اختتام بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کی تنقید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اور باہر نہیں نکل سکتے۔ ان کو لاشیں چاہئیں وہ فرسٹریٹڈ ہیں، ان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں، سہولیات فراہم کی جائیں: شاہ سلمان کا حکم

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائے گا۔ پچھلی بار جب گنڈاپور آئے تھے تو ان کے موبائل کے سگنل نہیں مل رہے تھے، ان کو پیسٹری کھلائی تھی، اس بار وِپڈ کریم کے ساتھ پیسٹری کھلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اب تک 550 پروازیں منسوخ ہوئیں، اعداد و شمار سامنے آگئے۔

سرکاری وسائل کا استعمال

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ قانون میں لکھا ہے کہ ڈی چوک نہیں آنا، لیکن ان کو یہیں آنا ہے۔ یہ سرکاری لوگوں کو لا کر خوار کر رہے ہیں، اپنے بچوں کو کیوں نہیں لا رہے؟ ایک صوبے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے آپ وفاق پر چڑھائی نہیں کر سکتے، اگر وزیراعلیٰ نے اکسایا ہے تو وزیراعلیٰ اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف پرچہ کٹے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

حکومت کی ذمہ داری

فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ غبارے سے ہوا نکالے۔ حکومت پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ دے، بانی پی ٹی آئی کا احتجاج پانی کا بلبلہ ہے۔ مچھر پارٹی کے مچھر پروٹیسٹ کو مارنے کے لیے تلوار نکال لی، پی ٹی آئی کی اسیٹریٹیجی یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی

سیاست اور شیخ وقاص

سینیٹر نے کہا کہ شیخ وقاص تین چار جماعتیں گھوم کر آ چکے ہیں، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب کدھر ہیں؟ کہیں بھی نہیں، پتا نہیں یہ کیا کر رہے ہیں۔ دونوں طرف سے شیلنگ ہو رہی ہے، یہ غریبوں کو مروانے کی سیاست کر رہے ہیں۔

بجلی اور معیشت کی صورتحال

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی سستی ہورہی ہے، مزید سستی ہوگی۔ ترسیلات ریکارڈ پر ہیں، ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں، کریڈٹ ایس آئی ایف سی کو جاتا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...