پشاور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بی آر ٹی بس سروس معطل
موسلا دھار بارش کا اثر
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کا ویزا کیسے حاصل کریں؟ اہم معلومات سامنے آئیں
نشبی علاقوں میں زیر آب
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویر زارا میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، نادیہ جمیل کا انکشاف
بی آر ٹی سروس معطل
شدید بارش کے باعث فیڈر روڈز پر پانی کھڑا ہونے اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
مسافروں کی حفاظت
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس اگلی اطلاع تک مکمل طور پر بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ صورتحال بہتر ہونے کے بعد سروس کی بحالی سے متعلق دوبارہ آگاہ کیا جائے گا。








