بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ
برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلجیئم نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف 12 سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج سونے کی قیمت کیا رہی ؟ جانئے
وزیر خارجہ کا اہم اعلان
بیلجیئم کے وزیرخارجہ میکسم پریوٹ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی قونصل خانہ لاہور نے شہداء کے اعزاز میں ’’ تعزیتی کتاب‘‘ رکھنے کا اعلان کر دیا، عوام، سفارتی شخصیات اور دانشور اپنے تاثرات درج کر سکیں گے۔
انسانی المیہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں
ان کے مطابق یہ اقدام غزہ میں جاری انسانی المیے اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان بین سٹوکس کے گھر چوری کرنے والا ایک شخص گرفتار
عائد کردہ پابندیاں
وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ، اور اسرائیلی پروازوں و ٹرانزٹ پر پابندی شامل ہیں۔
????????????????????La Palestine sera reconnue par la Belgique lors de la session de l’ONU ! Et des sanctions fermes sont prises à l’égard du gouvernement israélien. Tout antisémitisme ou glorification du terrorisme par les partisans du Hamas sera aussi plus fortement dénoncé.
Au vu du…
— Maxime PREVOT (@prevotmaxime) September 2, 2025
یہ بھی پڑھیں: چین کا سیٹلائیٹ لیزر انٹرنیٹ، جدید ترین ٹیکنالوجی، انتہائی تیز ترین نیٹ، تفصیلات نے ایلون مسک کو بھی پریشان کردیا
اقدامات کا مقصد
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اسرائیلی عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔
دیگر ممالک کی حمایت
یاد رہے کہ بیلجیئم سے پہلے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔