پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سربراہ پاک فضائیہ

راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی فتح، ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

گارڈ آف آنر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

ملاقات کے اہم امور

ملاقات کے دوران دونوں عسکری افسران نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے نئی راہیں استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سربراہان نے باہمی شراکت داری کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین مشترکہ تربیت اور باہمی ترقی کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کے بعد اداکارہ میرب نے حیران کن ویڈیو جاری کر دی

پاکستان اور بحرین کے تعلقات

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایئر چیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس امر پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی اور تاریخی روابط استوار ہیں جو دونوں ممالک کی افواج کے مابین لازوال تعلقات کا مظہر ہیں۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز شائع کرنے پر اخبار کو لیگل نوٹس جاری

پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کے ذریعے حاصل کردہ نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔ بحرین کی فضائیہ کی آپریشنل استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے ملٹی ڈومین آپریشنز میں علمی تعاون کی اہمیت کا احاطہ کرتے ہوئے معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے بھرپور آپریشنل تجربے سے استفادہ حاصل کرنے اور ملٹی ڈومین وارفیئر سے متعلق تربیت کے حصول کی اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: تعلیمی اداروں کے طلباءکو منشیات بیچنے والوں سمیت11 ملزمان گرفتار

مشترکہ تربیتی پروگرامز کی دلچسپی

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران سربراہان نے بحرین کے پائلٹس اور انجینئرز کے لیے جامع اور مشترکہ تربیتی پروگرامز کے آغاز میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف نے پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کے حصول کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس اور لورین کی پُرتعیش شادی ، تقریب کی خاص ڈشز میں کیا کیا شامل

جدت طرازی کا اعتراف

انہوں نے جدت طرازی اور جدید مقامی صلاحیتوں کی ترقی میں نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

دورۂ نیشنل آئی ایس آر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ

بعد ازاں، معزز مہمان نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...