بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول: نوجوانوں کے لیے ایک شاندار تحفہ – ثقافتی، آرٹ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مقابلے!
اہم تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔ محمد احتشام الحق ڈپٹی سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعینات، بلوچستان کے پولیس افسر اورنگزیب کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد جبکہ سیکشن افسر اقتصادی امور انعم صدیقی او ایس ڈی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا
نئی تقرریاں اور تعیناتیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر اورنگزیب کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آ باد کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن انعم صدیقی کو سکالرشپ پر بیرونِ ملک روانگی کیلئے 2 سال کی رخصت لینے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ سیکشن افسر پاور ڈویژن محمد احتشام الحق کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔
حاضری کی رخصت
علاوہ ازیں سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن عبدالخالق شیخ کی 8 ستمبر سے 10 ستمبر تک غیرملکی دورے کے باعث رخصت منظور کی گئی۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سید احسن علی کی یکم ستمبر سے 33 دن کی رخصت منظور کی گئی ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں سیکشن افسر شمس الدین کو ان کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا۔