اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار

اسلام آباد میں قتل کی دل دہلا دینے والی واردات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد تھانہ سمبل اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا سے مل کر قتل کرنے والی سفاک ملزمہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
ملزمان کی شناخت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان مسماۃ شاہین بی بی عرف مسکان اور عابد علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کو قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پولیس کا کارروائی کا نوٹس
ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر مجرمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
سزابندی کا عزم
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔