افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری، برطانیہ کا دس لاکھ پاؤنڈ، افغان سرمایہ کار کا متاثرین کے لیے 50 کروڑ افغانی روپے کی امداد کا اعلان
افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں
کابل، لندن (آئی این پی) افغانستان میں آنیوالے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ برطانیہ نے ایک دس لاکھ پاونڈ کی ہنگامی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ افغان سرمایہ کار اور عزیزی بینک کے مالک میرویس عزیزی نے مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے 50 کروڑ افغانی روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی کے پچیس سال پورے ہونے پر دوستوں کے نام پر کھجور کے پودے لگا دیئے۔
عزیزی فانڈیشن کی امداد کی پیشکش
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے عزیزی فانڈیشن کے اپنے ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور ان کی ضروریات کا جائزہ لیں اور امداد کی تقسیم کا عمل جلد از جلد شروع کریں۔ افغانستان میں اتوار کی رات آنے والے قیامت خیز زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد سے بین الاقوامی اداروں اور ممالک کی جانب سے امداد کے اعلانات سامنے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کے 4 سپاہیوں نے زینون گیس کے استعمال سے تیز ترین ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرکے ریکارڈ قائم کردیا
ہلاکتوں کے اعداد و شمار
واضح رہے کہ افغانستان میں آنے والے چھ اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے بعد بین الاقوامی امداری اداروں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم اب تک 800 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے
برطانوی حکومت کی امداد
برطانوی دفتر خارجہ نے مشرقی افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کے لئے دس لاکھ پاونڈ کی ہنگامی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رقم اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) کے ذریعے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے خرچ کی جائے گی۔
سویٹزرلینڈ کا رد عمل
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سوئس وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وہ کابل میں اپنے انسانی امداد اور تعاون کے دفتر کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اپنے شراکت داروں کی مدد کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ نے واقعے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔








