پنجاب میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب میں 12 ربیع الاول کی تعطیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سب سے پہلی کال کس دوست ملک سے آئی؟ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس میں اہم انکشاف
سرکاری دفاتر کی بندش
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ چونکہ پہلے ہی ہفتے کو بند ہوتا ہے، اس لیے وہاں معمول کے مطابق تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پولی گرافک ٹیسٹ کے پروٹو کولز پیش کرنے کا حکم
ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز
ہسپتالوں میں بھی صرف ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی جبکہ انتظامی دفاتر اور او پی ڈی بند رہیں گے۔
دو چھٹیوں کا لطف
اتوار کو معمول کی چھٹی کے باعث شہری 2 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔