لاہور میں اسٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے خلاف مقدمہ درج

تشدد کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باغبانپورہ کے علاقے میں سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر نریندر مودی کا رد عمل
مقدمہ کی تفصیلات
مقدمہ سٹیج اداکارہ اقرا کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر میں داخل ہوکر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
اداکارہ کی شکایت
اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔ شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، اسے جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔