ولادیمیر پیوٹن نے نومبر میں وزیر اعظم شہبازشریف کو دورہ روس کی دعوت دے دی
پاکستان اور روس کے تعلقات
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی ای چالان نظام غیر آئینی اور استحصالی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں قانون کی طالبعلم جمیلہ فاطمہ نے آئینی درخواست دائر کر دی
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر پیوٹن کی ملاقات
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر صدر پیوٹن نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو نومبر میں دورۂ روس کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کے کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی
قدرتی آفات کا سامنا
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے درپیش مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 3 آئی فونز جن پر واٹس ایپ چلنا بند ہونے والا ہے
پاکستان کا موقف
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان اور روس زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے کے پروٹول پر دستخط کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا تارڑ
تعلقات کی مضبوطی کی خواہش
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہشمند ہیں، پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، روس اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، روس کے ساتھ تجارتی روابط بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔
امن اور خوشحالی کا فروغ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کا فروغ چاہتا ہے۔








