راولپنڈی میں صحافیوں کے علیمہ خان سے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز

علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کے بعد بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں، سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق
گرفتار بیٹے کا ذکر
علیمہ خان نے کہا کہ میرے بیٹے گرفتار ہیں، ان کی ضمانت نہیں لگ رہی، یہاں ہم اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی
عمران خان کے ٹویٹر پر سوال
صحافی نے عمران خان کے ٹویٹر سے متعلق سوال کیا، جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ صحافی نہیں لگتے، کوئی اور ہیں۔ علیمہ خان نے پولیس والوں سے پوچھا کیا یہ آپ کو صحافی لگتے ہیں؟۔ علیمہ خان نے ٹوئٹ کے حوالے سے بھی کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن: بل گیٹس کا کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ
شوکت خانم فنڈ کی خریداری کا سوال
بعد ازاں شوکت خانم فنڈ سے جائیداد خریدنے کے حوالے سے سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ "یہ نیا آیا ہے"۔ دو سال سے مریم اور نواز شریف اقتدار میں ہیں، ان کو خیال نہیں آرہا۔ حکومت سو رہی ہے، آئیں مجھے گرفتار کر لیں۔ علیمہ خان نے جائیداد خریدنے کی تردید کرنے سے بھی گریز کیا۔
علیمہ خان اور صحافیوں کا جھگڑا
نیویارک میں مبینہ طور پر چندے کے پیسوں سے جائیداد خریدنے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنوں نے سنیئر صحافی سے بدتمیزی کی۔ سوال سنکر علیمہ خان نے بجائے جواب دینے کے، صحافی پر ہی ن لیگ کا بندہ ہونے کا الزام لگا دیا۔ سچ یہ ہے کہ #TREASURE #PMShehbazDiplomacy #TransformingKPEducation pic.twitter.com/H6ynIkSRYj
— Gul Ranga (@gulranga478) September 2, 2025