اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کی کوشش اور قتل کی دھمکی دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا
اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کی کوشش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اعترافِ جرم کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
عدالت میں سماعت
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چودھری کی عدالت میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟
جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
جسمانی ریمانڈ کی درخواست
پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
سامعہ حجاب کا ویڈیو بیان
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے ملزم کیخلاف ویڈیو بطور ثبوت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بھی دوست ثنا یوسف کی طرح پریشان کیا جارہا ہے جس کو اس ہی طرح کے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔
اغوا کی کوشش اور دھمکیاں
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ملزم نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار بھی کرلیا گیا تھا.








