عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ جاری، کان اور دانت حساس ہونے کی وجہ سے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز

تازہ ترین میڈیکل رپورٹ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ شہر جہاں کی 12 لاکھ آبادی میں 4 لاکھ افراد شوگر اور 5 لاکھ افراد بلڈ پریشر کا شکار ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ
صحت کی حالت
تازہ ترین میڈیکل رپورٹ میں کان اور دانت کے علاوہ بانی کی صحت کو درست قرار دیا گیا ہے۔ بانی کا جیل میں بلڈ پریشر، شوگر، آکسیجن لیول اور پلس ریٹ آئیڈیل ہے۔ کان اور دانت حساس ہونے کی وجہ سے "سپورٹیو مینجمنٹ" تجویز کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج شام ساڑھے چھ بجے ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس بریفنگ دیں گے
چیک اپ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک بانی کا چیک اپ کر رہا ہے۔ جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرچکے ہیں۔
پمز میڈیکل بورڈ کی کاروائیاں
خیال رہے کہ پمز میڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔ جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کررہے ہیں۔ تاہم پہلی مرتبہ پمز میڈیکل بورڈ نے دانتوں اور کان کیلئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی ہے۔