سیلابی صورتحال، پنجاب میں 10کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا،نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

گندم کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلابی صورتحال کے بعد پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 300 روپے اضافے کے بعد ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

فلور ملز ایسوسی ایشن کا بیان

ڈان نیوز کے مطابق رہنما فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تقریباً 2 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ حکومت نے گندم کی دوسرے صوبوں تک نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے رہائی اور اقتدار کے لیے ڈیل ہی کرنی ہے تو امریکہ کی بجائے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی کی جا سکتی ہے، عثمان مجیب شامی

رشوت و کرپشن کے الزامات

عاصم رضا نے دعویٰ کیا کہ کم از کم 50 ہزار روپے رشوت لے کر ٹرک کو پنجاب کی حدود سے باہر جانے دیا جاتا ہے، آنے والے دنوں گندم درآمد کرنے کی آوازیں سننے کو ملیں گی۔ مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ کسی خاص گروہ کو نوازنے کے لئے یہ ساری کارروائی کی جا رہی ہے، سابقہ گندم اسکینڈل میں ملوث جس کمپنی کو نوازا گیا اسے دوبارہ نوازنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں اور اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک امرود کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

صوبے میں گندم کی قیمتوں کی صورتحال

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں گندم کی قیمت3100 روپے سے 3500 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ بھکر اور لیہ سمیت بہاولنگر میں گندم کا ریٹ 3450 روپے فی من ہو گیا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں قیمت 3300 سے 3400 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ وسطی پنجاب کے اضلاع میں 3300 روپے فی من تک گندم کا ریٹ پہنچ چکا ہے، جبکہ سیلاب کے باعث گندم کے سرکاری گوداموں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ

دوسری جانب سے سما ٹی وی کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں روٹی کا یکساں ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اربن اور رورل ایریاز میں روٹی کی قیمت یکساں مقرر کی جائے۔ فائن آٹے کی قیمتیں طے ہونے کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت میں اضافہ کرکے نئی ریٹ لسٹ جاری کی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...