بحرین ڈیفنس فورس کے چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین ڈیفنس فورس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر آج نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچے اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں تاریخی قانون کی منظوری، ہر پیدا ہونے والے بچے کو سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار ڈالر کا سرمایہ دیا جائے گا۔
خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں چھ پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب ہو گئے
امن کے اقدامات کی تفصیلات
نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن کے اقدامات سے انھیں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سستی نہ ہونے پر حکومت برہم، شوگر ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ
دفاعی تعلقات کی مضبوطی
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین ڈیفنس فورس کے سربراہ نے خطے میں سیکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
دوستانہ تعلقات کی ترقی
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے سے دونوں ممالک بالخصوص افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔