غیر معمولی سیلابی صورتحال،انتظامیہ اور اداروں کو متحرک رہنے کا حکم،تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ کی ہدایت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم
ریلیف آپریشن کی تیاری
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ ناکام، 60 کلو آئس برآمد
علاج اور ادویات کی فراہمی
وزیراعلیٰ نے بارشی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لئے انتظامات اور ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خواتین کے لئے سینٹری کٹ مہیا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9دسمبر سے اب تک 43 دہشتگرد جہنم واصل
میڈیکل کیمپوں میں بہتری
وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف میڈیکل کیمپوں میں بہتری کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم اے کو اضلاع میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ اور دیگر سامان فوری مہیا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
بہترین انتظامات کا اعتراف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ پنجاب کو سوپر فلڈ کا سامنا ہے، بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میوزک ٹیچرز نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا
متاثرین کی مدد
پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلاء سے اڑھائی لاکھ لوگ محفوظ رہیں۔ سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔ انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں سے تباہی سے محفوظ رہے۔
حکومتی اداروں کی تیاری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سیلاب کی حساس ترین صورتحال سے گزررہا ہے لیکن حکومتی ادارے مستعد ہیں۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔