غیر معمولی سیلابی صورتحال،انتظامیہ اور اداروں کو متحرک رہنے کا حکم،تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: وزیر اعلیٰ
وزیراعلیٰ کی ہدایت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں مزید 100 پاکستانی زرعی ماہرین نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا
ریلیف آپریشن کی تیاری
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں احتجاج کے دوران 12 ہزار افراد مارے گئے، ایران انٹرنیشنل کا دعویٰ
علاج اور ادویات کی فراہمی
وزیراعلیٰ نے بارشی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لئے انتظامات اور ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خواتین کے لئے سینٹری کٹ مہیا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
میڈیکل کیمپوں میں بہتری
وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف میڈیکل کیمپوں میں بہتری کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم اے کو اضلاع میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ اور دیگر سامان فوری مہیا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن مزید کمزور، اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا حق کھو بیٹھی۔
بہترین انتظامات کا اعتراف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ پنجاب کو سوپر فلڈ کا سامنا ہے، بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جیلوں میں قید ہر قیدی سے زیادہ سہولیات عمران خان کو دستیاب ہیں، کسی قسم کی بدلے کی سیاست نہیں کی جا رہی، پرویز رشید
متاثرین کی مدد
پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلاء سے اڑھائی لاکھ لوگ محفوظ رہیں۔ سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔ انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں سے تباہی سے محفوظ رہے۔
حکومتی اداروں کی تیاری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سیلاب کی حساس ترین صورتحال سے گزررہا ہے لیکن حکومتی ادارے مستعد ہیں۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔








