کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے، 392 میڈیکل ریلیف کیمپ قائم، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور دیگر سہولیات میسر

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طبی امداد کی فراہمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کا عملہ بھی سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

طبی ریلیف کیمپس کا قیام

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں 392 میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیکل ٹیموں نے درختوں کی چھاؤں میں ٹینٹ لگا کر علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔ عوام سڑک کنارے چار پائیوں پر بیٹھے ڈاکٹر اور طبی عملے کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار، سلامتی کونسل میں بحث

مفت طبی سہولیات

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت طبی ٹیسٹ کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کیلئے ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور دیگر عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہے۔ دوردراز علاقوں میں متعین کلینک آن ویل میں الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور دیگر سہولیت بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مناسک حج کا آج سے آغاز، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ کے لیے روانگی شروع

طبی عملے کی خدمات

ہر ڈسٹرکٹ میں طبی عملہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ ڈاکٹر اور طبی عملہ بعض مقامات پر بوٹس میں سوار ہوکر سیلابی ریلے میں گھرے عوام کے علاج معالجہ کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرد، خواتین اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور مفت ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے، حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کر لی

فیلڈ ہسپتالوں کی موجودگی

اٹک، میانوالی، لیہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں فیلڈ ہسپتال اور عملہ متحرک ہے۔ جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، چینوٹ اور جھنگ میں بھی کلینک آن ویل موجود ہیں۔

صوبے بھر میں خدمات

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خانیوال، ملتان، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی سیلاب زدگان کو علاج کی سہولت دی جارہی ہیں۔ اوکاڑہ، قصور، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ننکانہ، لاہور، شیخوپورہ اور نارووال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی کلینک آن ویل پہنچادیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...