وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارتکاری نے بھارت کو عالمی منظرنامے پر آؤٹ کلاس کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارتکاری
تیانجن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارتکاری نے بھارت کو عالمی منظرنامے پر آؤٹ کلاس کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کے نام سے کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جعلی ہے، وکیل صفائی کے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں دلائل
چین اور روس کے صدور کے ساتھ ملاقاتیں
چین اور روس کے صدور سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں نے پاکستان کی سفارتی برتری ثابت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک سماعت چیلنج، عمران کو پیش کرنے کیلئے درخواست دائر
نریندرمودی کی محدود سرگرمیاں
اس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہوٹل اور کانفرنس ہال کی لابیوں میں سربراہانِ مملکت کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز تک محدود رہے۔ ایک آدھی میٹنگ ہوئی بھی، اس میں گرمجوشی دیکھنے میں نہ آئی۔
شہباز شریف کا دورۂ چین
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف دورۂ چین میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے نئے راستے کھولنے میں بھی کامیاب ہوئے۔