شی جن پھنگ کی شہباز شریف سے ملاقات، مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کیلئے انتہائی اہم قرار

چینی صدر کی پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے  آج پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا

دوستی اور تعاون کی اہمیت

شی جن پھنگ نے کہا کہ چونکہ دنیا میں صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی بڑی تبدیلیاں تیزی سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں، ایسے میں چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کریں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ فائدہ ہو اور یہ تعلقات دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء کے دوسرے روز تین اہم میچز ہوئے

اقتصادی راہداری کی ترقی

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کو مزید بہتر اور ترقی یافتہ شکل دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چین کے شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی مٹی میں حریت، وفا اور قربانی کی خوشبو رچی بسی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام

پاکستان کی حمایت کا عزم

اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا میں امن، ترقی اور استحکام کے لئے نہایت اہم ہے اور پاکستان اس کی مکمل حمایت کرے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

پاکستان کا ایک چین پالیسی پر عزم

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ’’ایک چین پالیسی ‘‘ پر مضبوطی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں تمام چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...