ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (سیارہ مریخ) - 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی گھریلو پریشانی کا حل اِن شاءاللہ ضرور ملے گا اور جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان تھے وہ بھی حل ہو سکتا ہے، ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
برج ثور (سیارہ زہرہ) - 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور گھر میں جاری کشیدگی اور مسئلے بڑی تیزی سے حل ہوتے دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: اچکزئی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 200 سے زائد دکانیں متاثر، عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام
برج جوزہ (سیارہ عطارد) - 21 مئی سے 20 جون
آپ دل لگی والے معاملات سے دور رہیں، خود پر کنٹرول رکھیں اور بدنامی والا کوئی بھی کام نہ کریں، جو لوگ توبہ نہیں کریں گے وہ خطرناک نتائج کے لئے تیار بھی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
برج سرطان (سیارہ چاند) - 21 جون سے 20 جولائی
ان دِنوں مالی پوزیشن میں بہتری پیدا ہونے کی امید ہے اور غیر متوقع جگہ سے فائدہ حاصل ہونے کی بڑی امید بھی ہے، اس وقت نئی نوکری کا حصول بھی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا الزام، سعودی عرب میں ایک اور شخص کا سرقلم کردیا گیا
برج اسد (سیارہ شمس) - 21 جولائی سے 21 اگست
تبدیلی کے حوالے سے کی گئی کوشش اب کامیابی سے ہمکنارے کرے گی اور جس بھی طرح کی خواہش اس حوالے سے تھی اب پوری کر لیں، یہ اِن شاءاللہ باعث برکت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے کھلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
برج سنبلہ (سیارہ عطارد) - 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کی طرف سے صدقہ دینا ضروری ہے، کافی دِنوں سے ڈپریشن وغیرہ کا شکار چلے آ رہے ہیں، اس وقت آپ کو اپنی نظر بھی اتارنی ہے، شام کے بعد چند دن گھر سے نہ نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے حماس کے سینئر رہنما خالد الحیہ کون ہیں؟
برج میزان (سیارہ زہرہ) - 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن بحکم اللہ کافی پُرسکون رہے گا، آپ کو کافی دِنوں سے جن معاملات، پریشانیوں اور ٹینشن نے تنگ کیا ہوا تھا، اللہ نے چاہا تو اس سے نجات ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
برج عقرب (سیارہ مریخ) - 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ روزگار کے امور کے حوالے سے پریشان تھے، وہ اب اِن شاءاللہ غیر متوقع ذریعہ بنتا ہوا دیکھیں گے اور روزگار میں دن بدن بہتری ملتی چلی جائے گی، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
برج قوس (سیارہ مشتری) - 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنے اندر کسی قسم کی لالچ کو پیدا نہ ہونے دیں، جو نصیب میں لکھا ہوا ہو گا وہ مل کر رہے گا۔ آپ کیوں ناجائز راستہ اپنا کر خود کو گنہگار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد
برج جدی (سیارہ زحل) - 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے معاملات کو چیک کریں اور اپنی عمر کو بھی سامنے رکھیں، اب سنجیدہ ہو کر چلنے کا وقت ہے، دل لگی کا نہیں، اور آپ کا ایک غلط قدم بڑا بھاری پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ وقت اُمت میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 ہزار سے زائد علماء , مشائخ اور خواتین مذہبی سکالرز سے خطاب
برج دلو (سیارہ زحل) - 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے اپنے گھریلو ماحول میں کافی دِنوں سے کشیدگی دیکھی ہے، وہ اِن شاءاللہ مسئلے کا حل بھی دیکھیں گے اور آج شام تک کوئی خوشخبری بھی سُن سکیں گے۔
برج حوت (سیارہ مشتری) - 19 فروری سے 20 مارچ
حالات بھی بدل رہے ہیں اور آپ کی قسمت کا ستارہ اِن شاءاللہ عروج میں آ رہا ہے، جن لوگوں نے برسوں مشکلات میں گزارے ہیں، اب سکون کا سانس لیں گے۔








