بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

حملے کی ناکامی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں سکیورٹی فورسز نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ ناکام بنا دیا اور فتنہ الخوارج کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا اور سکیورٹی حدود کو توڑنے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ "فتنہ الخوارج" کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد بھارتی فوج کا بیان بھی سامنے آ گیا

جھڑپ اور نقصان

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید جھڑپ میں فیڈرل کانسٹیبلری اور پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کے بروقت، چوکس اور جرات مندانہ ردِعمل کے باعث خوارج کے عزائم ناکام ہوگئے۔ بھارتی اسپانسرڈ خوارج نے بارودی مواد سے بھر ی گاڑی دیوارِ حصار سے ٹکرائی اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں حصار کی دیوار کا کچھ حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں قریبی سول انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے تین شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا۔

کلیئرنس آپریشن

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، اس بھیانک اور بزدلانہ عمل کے مجرموں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز پوری قوم کے شانہ بشانہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور شہریوں کی یہ لازوال قربانیاں ملک کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...