سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں شارجہ میں ظہرانہ

دبئی میں ظہرانہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) معروف سیاسی شخصیت و سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص حلقہ گوجر خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران ان کے اعزاز میں شارجہ کی ممتاز کاروباری شخصیت حاجی محمد یاسین نے النواب ریسٹورنٹ شارجہ میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا: وزیراعلیٰ مریم نواز کی سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات میں گفتگو
شرکاء کی تفصیلات
اس ظہرانے میں سہیل خا ور، مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری، سینیئر نائب صدر ملک شہزاد یونس، سینیئر نائب صدر عرفان اقبال طور، بزنس مین مرزا ظفر، راجہ عابد اور عبداللہ جاوید نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
استقبال اور تعارف
اس موقع پر حاجی محمد یاسین نے مہمان خصوصی راجہ جاوید اخلاص کا پر تپاک استقبال کیا اور شرکائے تقریب سے ان کا تعارف کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ، فیصلوں پر عملدرآمدشروع
گفتگو اور نیک تمنائیں
ظہرانے کے دوران مختلف النوع موضوعات پر گفتگو ہوئی اور میزبان ملک کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
شکریہ
تقریب کے آخر میں مہمان راجہ جاوید اخلاص نے اپنے میزبان حاجی محمد یاسین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔