انصاف کو عام کیا جائے، چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو: شیخ رشید

شیخ رشید کا انصاف کے حوالے سے بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کو عام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار کو اپنے 2 گھروں، پٹرول سٹیشن اور 2 گاڑیوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جج صاحب کی آج طبیعت خراب ہے، ہماری حاضری لگ گئی، میرا بھتیجا کبھی فیصل آباد نہیں گیا، فیصل آباد میں میرے بھتیجے کو 4 کیسز میں 10،10 سال کی سزا دی گئی ہے، جرح کی بھی اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
کیس کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ اس کیس کا کوئی گواہ نہیں، ہمیں کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی، وکیل اور گواہ سرکاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی برائیوں کے خلاف تحریکیں منظم کی جا سکتی ہیں اور اگر سیاسی جماعتیں عوامی ایشوز پر کام کرنا شروع کر دیں تو معاشرے کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں
انصاف کی حالت
ان کا کہنا تھا کہ انصاف رسوا ہوگیا ہے، دھجیاں ادھڑ گئی ہیں، جن غریب ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے گھروں کے حالات دیکھیں، جن ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے گھروں میں کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں، سکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
پیغام عوام کے لئے
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف کو عام کیا جائے، عوام کو سہولت دی جائے، اسی سے پاکستان آگے جائے گا، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے، ایسا انصاف نہ لائیں کہ لوگ آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔
ڈیموں کی تعمیر پر گفتگو
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ اور دوسرے ڈیم بنانے کیلئے بہت کوششیں کی گئیں ہیں، 16 سے 17 بار وزیر رہا ہوں ہر بار ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ کے لوگ کالا باغ ڈیم کو قبول نہیں کرتے، بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کا کسان تباہ و برباد ہوگیا، پاکستان کے کسانوں کی حقیقی معنوں میں مدد کی جائے۔