پہلا ون ڈے: انگلینڈ 131 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کی سات وکٹ سے فتح
جنوبی افریقہ کی شاندار فتح
لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈیننس جاری
میچ کی تفصیلات
لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیمی اسمتھ (54) کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوز بٹلر 15، جو روٹ 14 اور کپتان ہیری بروک 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ پر تجاویز رپورٹ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا اعتراض، حکومت کی وضاحتیں
انگلینڈ کی بیٹنگ کا حال
عادل رشید نو، ول جیکس سات، بین ڈکٹ پانچ، جیکب بیتھل ایک جبکہ جوفرا آرچر اور سونی بیکر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ برائیڈن کارس تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری، سختی سے عملدرآمد ہو گا
جنوبی افریقہ کی بولنگ کی کارکردگی
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے چار وکٹیں حاصل کیں، ویان ملڈر نے تین جبکہ ناندرے برگر اور لنگی نگیدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شارع فیصل پر پولیس کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی
جنوبی افریقہ کی کامیابی
جنوبی افریقہ نے 132 رنز کا ہدف باآسانی 21ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
???? MATCH RESULT ????
A dominant all-round performance from the Proteas!
Brilliant with the ball and unstoppable with the bat. A sensational 7-wicket win to take a 1-0 lead in the series. ????????#WozaNawe pic.twitter.com/ne99FgQkJ2
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) September 2, 2025
ایڈن مارکرام نے 55 گیندوں پر 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان ٹمبا باووما چھ اور ٹرسٹان اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ رائن ریکلٹن 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی بولنگ کی کارکردگی
انگلینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں عادل رشید نے حاصل کیں۔








