ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کا معاملہ نیا موڑ اختیار کرگیا
سامعہ حجاب کا نیا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو۔۔۔؟ مزمل اسلم کھل کر بول پڑے
سابق منگیتر کی دھمکیاں
حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سابقہ منگیتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
ویڈیو بیان میں حقائق کا انکشاف
سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کے عید اسپیشل لک پر سوشل میڈیا تنقید
سوشل میڈیا پر تنقید
یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد سے تحائف لینے اور ملاقاتوں کی ویڈیوز سامنے آئیں اور صارفین نے ان پر الزامات عائد کیے کہ وہ یہ سب صرف توجہ سمیٹنے کے لئے کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں معطل کردی گئیں
انصاف کی طلب
سامعہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر میرا بھی میری دوست ثنا یوسف کی طرح قتل ہوجاتا تو لوگ ہمدردی جتاتے لیکن ابھی میں زندہ ہوں اس لئے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر کوئی عورت مرد کے نکاح میں ہو تب بھی اسے زبردستی، تشدد یا اغوا کرنے کی اجازت نہیں ہے اور حسن زاہد سے میرا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔
ذہنی دباؤ کی صورتحال
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ منگنی ختم ہونے کے باوجود اس نے میرا فون چھینا، مجھے گھسیٹا اور تشدد کی کوشش کی، جبکہ اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ سامعہ نے کہا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں اس لیے لوگ حقیقت جانے بغیر رائے قائم نہ کریں اور اب انہیں انصاف کی اُمید ہے۔








