لاہور؛ ہربنس پورہ میں فائرنگ سے زخمی میڈیکل کی طالبہ دم توڑ گئی

فائرنگ کے نتیجے میں میڈیکل کی طالبہ کی موت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ سے زخمی میڈیکل کی طالبہ دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ کا روسٹر جاری، پاناما پیپرز سکینڈل سمیت دیگر کیسز آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ سر پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی۔ جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گئی۔
واقعات کی تفصیلات
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلے داروں کی لڑائی کے دوران پیش آیا تھا، گھر کی چھت پر کھڑی طالبہ فائرنگ کی زد میں آگئی تھی۔