ٹنڈوالہ یار؛ گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 4ہزار روپے ہو گئی
گندم کی قیمتوں میں اضافہ
ٹنڈو الہ یار (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں گندم کے ریٹ میں اچانک بڑے اضافے کے بعد فی من قیمت 4 ہزار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج لاہور کے مال روڈ پر: بچے سمیت چھ وکلاء گرفتار
کمپوزٹ قیمتوں کا اثر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹنڈو الہ یار میں گندم کی قیمت 22 سو روپے من سے 4 ہزار روپے من پہنچ گئی، گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹا کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
آٹے کی نئی قیمتیں
اس کے علاوہ 75 روپے کلو ملنے والے آٹا 110 روپے فی کلو فروخت کیا جانے لگا، دوسری جانب کراچی میں کچھ دنوں کے دوران ہی 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری
کراچی کی قیمتیں
کراچی میں گندم کی سو کلو گرام کی بوری 7200 سے بڑھ کر 9300 روپے ہوچکی ہے، شہر قائد میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
دیگر شہروں کی صورتحال
راولپنڈی میں گندم کی فی من قیمت 3700 روپے ہو گئی، جبکہ لاہور میں گندم کی قیمت 3500 روپے ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کی ضرورت
دوسری جانب چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو 53 لاکھ ٹن گندم کی پیدوار کی ضرورت ہے، صوبہ اس وقت 41 لاکھ شارٹ فال میں جا رہا ہے۔ اس وقت کے پی میں 2 لاکھ 71 ہزار ٹن گندم موجود ہے، یہ 2 لاکھ 71 ہزار ٹن گندم پچھلے سال صوبائی حکومت نے خریدی تھی جو اب بھی گوداموں میں موجود ہے۔








