ڈراما میں استاد اور طالب علم کے رومانس پر تنقید، ہمایوں سعید کا مؤقف سامنے آگیا

تنقید کا سامنا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈراما "میں منٹو نہیں ہوں" میں استاد اور طالب علم کے درمیان رومانس کو ناظرین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید نے اس معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معاشرتی حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیرقانونی رہائش پذیر مزید 1062 افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس بھیج دیا گیا
اداکار کا مؤقف
ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ "ایسا حقیقی زندگی میں بھی ہوتا ہے تو پھر ڈرامے میں دکھانے پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟"
کہانی کی وضاحت
انہوں نے مزید کہا کہ "اصل زندگی میں بھی کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ استاد اور طالب علم کی شادی ہو جاتی ہے، ابھی تو کہانی میں مکمل طور پر وضاحت بھی نہیں ہوئی کہ ان کے رشتے میں آگے کیا ہونے والا ہے اور ناظرین نے پہلے سے ہی تنقید شروع کر دی ہے۔"