سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکر کا شاندار مظاہرہ
مقامی مارکیٹ میں قیمتیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 376700 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ، شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد
چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی
دس گرام سونے کی قیمت میں 5144 روپے کا اضافہ ہو کر 322959 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
بین الاقوامی منڈی کی صورت حال
دوسری جانب، انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہو کر 3540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔








