2 لاکھ ریال کی سرمایہ کاری، عمان کا 10 سالہ “گولڈن رہائش پروگرام” کا اعلان

خلیجی ملک عمان کا "گولڈن رہائش پروگرام"

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ "گولڈن رہائش پروگرام" کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا

پروگرام کی تفصیلات

اس منصوبے کے تحت سرمایہ کار صرف 2 لاکھ عمانی ریال (تقریبا 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔یہ پروگرام عمان کے "ویژن 2040" اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ حکام کے مطابق گولڈن رہائش اجازت نامہ نہ صرف سرمایہ کار بلکہ ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آگئیں۔

خصوصی سہولیات

اس پروگرام میں شامل افراد کو خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جن میں ائیرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروسز، تین گھریلو ملازمین رکھنے کا حق اور مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت شامل ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق سرمایہ کار سات مختلف طریقوں سے اس پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، جن میں کمپنی قائم کرنا، سیاحتی کمپلیکس میں جائیداد خریدنا، طویل مدتی بانڈز رکھنا، ایکوئٹی میں سرمایہ کاری، پانچ سالہ بینک ڈپازٹ، کم از کم 50 عمانی ملازمین کے ساتھ کمپنی بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے تحت نامزدگی شامل ہیں۔

ملک کی معیشت پر اثرات

عمانی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ملک کے اہم شعبوں جیسے سیاحت، لاجسٹکس اور قابل تجدید توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ صرف رہائش نہیں بلکہ بہتر زندگی، استحکام اور کاروباری مواقع کا نیا دروازہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...