ہالی ووڈ اسٹار دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہو گئے
ڈوین جانسن کی نئی فلم کا عالمی پریمیئر
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے ہیروئن بیچتے پکڑی جانے والی 14سالہ لڑکی کے والدین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
عالمی سطح پر پذیرائی
وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے رو پڑے۔ سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے طلب، چار نکاتی ایجنڈا جاری
کہانی کا پس منظر
یاد رہے کہ یہ کہانی 2002 کی ایک دستاویزی فلم پر مبنی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ مارک کیر نے کیریئر میں کئی اعزازات اپنے نام کیے لیکن منشیات کے استعمال کی وجہ سے مشکلات کا شکار بھی رہے۔ اس فلم میں مارک کیر کی ذاتی زندگی اور اُس وقت کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات بھی فلمائے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
I am genuinely really happy for him lol #TheRock gets emotional over this standing ovation for ‘The Smashing Machine’ at #VeniceFilmFestival pic.twitter.com/baT8ADwdSP
— The Weekly Cut (@weeklycut) September 2, 2025








