افغانستان میں رومانوی شاعری پر پابندی لگا دی گئی، خلاف ورزی پر سخت سزا کا اعلان

افغان حکومت کی نئی پابندیاں
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان حکومت نے لڑکا اور لڑکی کی محبت کو بیان کرنیوالی رومانوی شاعری پر پابندی عائد کردی۔ شاعری اور ادبی محافل کے سخت ضابطہ اخلاق کو نافذ کیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے
نئے قانون کا نفاذ
دی افغان ٹائمز کے مطابق امیرِ طالبان ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شعبہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے نئے قانون "شاعری و مشاعروں کا ضابطہ اخلاق" کے نفاذ کا اعلان کیا، جس کے تحت شاعروں پر محبت، دوستی اور آزادی اظہار رائے جیسے موضوعات پر لکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ہر شاعر کو طالبان قیادت کی تعریف اور مخصوص ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔
وزارتِ انصاف کا بیان
رپورٹ کے مطابق وزارتِ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ قانون طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دستخط کے بعد نافذ کیا گیا ہے جو 13 دفعات پر مشتمل ہے۔